۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پیغام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای نے لبنان کے ممتاز مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی حامنہ ای نے لبنان کے ممتاز مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر تحریک حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کو تعزیت پیش کی۔ شیخ عفیف النابلسی لبنان کے معروف علمائے کرام میں تھے جو صیہونی حکومت کے خلاف اسلامی مزاحمت کے نمایاں حامیوں میں شمار ہوتے تھے۔ شیخ عفیف النابلسی ایک عرصے کی علالت کے بعد آج صبح داعی اجل کو لبیک کہا۔

رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام:

بسم‌ الله‌ الرحمن‌ الرحیم

برادر عزیز جناب حجة الاسلام ‌و المسلمین آقائے سید حسن نصرالله دام ‌عزّه

سلام علیکم و رحمة الله

مجاہد عالم دین حجت الاسلام و المسلمین شیخ عفیف نابلسی کے انتقال پر مرحوم کے معزز اہل خانہ اور لبنان و فلسطین کے تمام مجاہدین کو تعزیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت الہی کی دعا کرتا ہوں۔

اللہ تعالی سے آپ کی سلامتی اور روز افزوں عزت و توفیقات کا متمنی ہوں۔

و السلام‌ علیکم و رحمة الله

سید علی خامنه‌ ای

14 جولائی 2023

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .